فلم : ایواتار ۔دی وے آف واٹر
ملک : امریکا
زبان : انگریزی
ڈائریکٹر : جیمزکیمرون
ڈسٹری بیوٹر : 20 سینچری اسٹوڈیوز
اس سلسلے کی پہلی فلم ایواتار 2009 میں ریلیز ہوئی تھی،جبکہ13 سال بعد جیمز کیمرون کی اس فلم کا دوسرا حصہ دسمبر 2022 میں ریلیز ہورہا ہےاور تیسرے حصے کی پروڈکشن بھی جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق ایواتار ۔دی وے آف واٹر 3 گھنٹے 10 منٹ طویل فلم ہے،جو 16 دسمبر 2022 کو دنیا بھر کے سینماؤں بشمول پاکستان میں ریلیز کی جائے گی ۔ اس میں سابقہ فلم کے اداکاروں سمیت کئی نئے اداکاروں کی آمد بھی ہوگی۔موجودہ شیڈول کے مطابق ایواتار 3 کو 2024، ایواتار 4 کو 2026 اور ایواتار 5 کو 2028 میں ریلیز کیا جانا ہے۔