فلم : بلر
ملک : انڈیا
زبان : ہندی
ڈائریکٹر : اجے بہل
ڈسٹری بیوٹر : زی فائیو
یہ ایک نئی آنے والی ہندوستانی ہارر تھرلر فلم ہے ، جس کی ہدایت کاری ”اجے بہل“ نے کی ہے، جبکہ ”تاپسی پنوں“ اور ”گلشن دیویا“ نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ یہ فلم ہسپانوی فلم ”جولیا آئیز“ کا آفیشل ہندی ریمیک اور انڈین اداکارہ ”تاپسی پنوں“ کا بطور پروڈیوسر پہلا پروجیکٹ ہے۔ یہ فلم 9 دسمبر 2022 کوزی فائیو پر پریمیئر کے لیے شیڈول ہے۔