فلم : مشن امپوسیبل ۔ ڈیڈ ریکننگ پارٹ ون
ملک : امریکا
زبان : انگریزی
ڈائریکٹر : کرسٹوفر میک کوری
ڈسٹری بیوٹر : پیراماونٹ پکچرز
امریکا کے معروف اداکار ٹام کروز کی یادگار فلم سیریز کا نیا ایڈیشن ، جس میں وہ اپنے فن کے عروج پر دکھائی دے رہے ہیں ۔ یہ فلم دو حصوں میں بنائی گئی ہے ، پہلا حصہ رواں برس میں 14 جولائی 2023 کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا ، جبکہ اگلے سال 28 جون 2024 کو اس کا دوسرا حصہ ریلیز ہوگا ۔ یہ فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی اسی سیریز کی فلم "مشن امپوسیبل ، فال آوٹ” کا سیکوئل ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار "کرسٹوفر میک کوری” ہیں۔ اس فلم میں ٹام کروز، ونگ رمز، سائمن پیگ، ریبیکا فرگوسن، وینیسا کربی، ہیلی ایٹ ویل، شیا وِگھم، پوم کلیمین ٹیف، ایسائی مورالس، روب ڈیلانی، ہنری سیزرنی اور کیری ایلویز نے کام کیا ہے۔